نیپرانے کراچی الیکٹرک کے خلاف بجلی کی بار بار بندش اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے معاملہ پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

جمعہ 23 جون 2017 16:22

نیپرانے کراچی الیکٹرک کے خلاف بجلی کی بار بار بندش اور لوڈ شیڈنگ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی الیکٹرک کے خلاف بجلی کی بار بار بندش اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے معاملہ پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کو نیپرا کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کی ٹیم کی طرف سے تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی میں شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جو کہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

مئی 2017ء کے دوران اضافی لوڈ شیڈنگ سے صارفی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا نے بھی رمضان المبارک کے دوران کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کا معاملہ اٹھایا۔ نیپرا نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو خطوط تحریر کرکے وضاحت طلب کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے بھی 29 مئی کو اپنی فیصلہ میں اس حوالہ سے نیپرا کو ہدایت جاری کی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام صارفین کو بلاامتیاز بجلی فراہم کی جائے۔ کے الیکٹرک کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر سرمایہ کاری کے تمام منصوبے مکمل کرے اور ہر تین ماہ بعد نیپرا کو اس حوالہ سے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :