فوادچوہدری اوربیرسٹرسیف بےنقاب،دونوں میرے ساتھی ہیں،سابق صدرپرویزمشرف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 جون 2017 16:00

فوادچوہدری اوربیرسٹرسیف بےنقاب،دونوں میرے ساتھی ہیں،سابق صدرپرویزمشرف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23جون2017ء): سابق صدرپرویزمشرف نے واضح کیا ہے کہ رہنماء پی ٹی آئی فوادچوہدری اور بیرسٹرسیف آج بھی میرے ساتھ ہی ہیں،وہ کہیں نہیں گئے۔اسی طرح ماروی میمن کاآپ کوپتاہی ہے۔انہوں نجی ٹی وی کے پروگرام ’بے نقاب ‘میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران کی اپنی اہمیت ضرورہے ۔لیکن اگروہ ہم سے نہیں ملناچاہتے توان سے نہیں ملیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم چودھری شجاعت اور میری سوچ ایک ہے۔چودھری شجاعت سے ملاقات بھی ہوتی رہتی ہے۔سابق صدرنے یقین دلایاکہ رہنماء پی ٹی آئی فوادچوہدری اور بیرسٹرسیف آج بھی میرے ساتھ ہی ہیں یہ کہیں نہیں گئے۔ واضح رہے رہںماء پی ٹی آئی فواد چوہدری، بیرسٹر سیف ، ماروی میمن سمیت دیگر رہنماء جومسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں وہ ان کے قریبی ساتھی تھے۔