یورپی یونین نے روس پر پابندیوں کی مدت بڑھادی

جمعہ 23 جون 2017 16:15

یورپی یونین نے روس پر پابندیوں کی مدت بڑھادی
برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) یورپی یونین نے یوکرین میں مداخلت کے جوازپر روس پر عائد اقتصادی پابندیوں میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ برسلز میں جاری یورپی سربراہی اجلاس کے دوران ٹوئٹر پر ایک بیان میں یورپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے کہا کہ اس بارے میں معاہدہ طے ہو گیا ہے اور بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ روس نے منسک معاہدے کا احترام نہیں کیا لہذا اقتصادی پابندیوں میں توسیع نا گزیر ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ روس نے 18 مارچ 2014 کو کریمیا اور سیواستو پول نامی شہر پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد مشرقی یوکرین میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، نتیجتاً یورپی یونین،امریکہ اور بعض دیگر ممالک نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ ان پابندیوں میں اسلحے کی خرید و فروخت، روسی تیل و گیس کمپنیوں کے زیر استعمال بعض جدید آلات کی ممانعت اور روس کے سرکاری و نجی بینکوں کے ساتھ قطع تعلقی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :