امریکی فوج کا یمن پر فضائی حملہ،القاعدہ کا اہم لیڈر ہلاک کرنے کا دعوی

جمعہ 23 جون 2017 16:15

امریکی فوج کا یمن پر فضائی حملہ،القاعدہ کا اہم لیڈر ہلاک کرنے کا دعوی
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) امریکی فوج نے یمن کے جنوبی صوبے الشبوہ میں القاعدہ کے لیڈر ابو خطاب العولقی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی میڈیا نے فوج کی مرکزی کمان کے حوالہ سے بتایا کہ شبوہ میں فضائی حملے میں ابو خطاب العولقی سمیت تین جنگجو مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

العولقی القاعدہ کا ایک اہم لیڈر تھا اور وہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور انہیں عملی جامہ پہنانے کا ذمے دار تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ العولقی کے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی تنظیم اور ڈھانچے پر نمایاں اثرات تھے اور اس کے گروپ کے دیگر لیڈروں سے بھی گہرے مراسم اور روابط استوار تھے۔وہ جنوبی یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سرگرمیوں کی سازشوں میں ملوث رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :