شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے حملے

جمعہ 23 جون 2017 16:15

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے حملے
ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) روس نے بحیرہ روم سے شام کے اندر داعش کے اہداف کو میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی بحری بیڑے کے دو جنگی بحری جہازوں اور ایک آبدوز سے شام میں داعش کے اہداف پر 6 بڑے میزائل داغے گئے۔

(جاری ہے)

یہ میزائل داعش کے ہما سے منسلک آقربات قصبے میں موجود اسلحہ اور سازو سامان کے گودام میں آ لگے۔

بعد ازاں روسی لڑاکا طیاروں نے علاقے میں موجود داعش کے شر پسندوں کے خلاف فضائی آپریشن کیا۔روس نے اطلاع دی ہے کہ ترکی اور اسرائیل کو اس کارروائی سے قبل آگاہی فراہم کی گئی تھی۔واضح رہے کہ راقہ کے محاصرے سے راہ فرار اختیار کرنے والے داعش کے کارکنان کے ہما کو نقل مکانی کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :