حکومت پنجاب نے 3ترقیاتی سکیموں کے لیی5 ارب 57کروڑ71لاکھ 60ہزار روپے کی منظوری دے دی

جمعہ 23 جون 2017 16:15

حکومت پنجاب نے 3ترقیاتی سکیموں کے لیی5 ارب 57کروڑ71لاکھ 60ہزار روپے کی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 78 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر5 ارب 57کروڑ71لاکھ 60ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 78ویں اجلاس میں جن 3 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع لاہور میں سائنس انکلیو مین بلڈنگ کی حدود میں پنجاب ایگریکلچر فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی کے قیام کیلئے 5 ارب 49 کروڑ 76 لاکھ 40ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں معاہدوں کے نفاذ پر عملدرآمدکرنے کے ضمن میں قانونی فریم ورک کی اپ گریڈیشن (پی سی II، ترمیمی) کیلئے 6 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب میں پانچ منی ہائیڈرو پاور سائٹس کی فزیبلٹی سٹڈی (پی سی II، ترمیمی)کیلئے 1 کروڑ 79 لاکھ روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :