یمن میںخفیہ جیلوں میں امریکہ اور یو اے ای کے اہلکارقیدیوں پر تشدد کا انکشاف

جمعہ 23 جون 2017 16:13

یمن میںخفیہ جیلوں میں امریکہ اور یو اے ای کے اہلکارقیدیوں پر تشدد کا ..
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) یمن میں خفیہ جیلوں کا انکشاف ہوا ہے جہاں امریکا اور یو اے ای کے اہلکار قیدیوں پر تشدد اور تفتیش کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی یمن میں کم از کم 18خفیہ قید خانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے اہلکار القاعدہ کی ذیلی شاخ ’اے کیو اے پی‘کے عسکریت پسندوں کی تلاش میں سیکڑوں یمنیوں کو گرفتار کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان یمنی باشندوں سے پوچھ گچھ تو امریکی اہلکار کرتے ہیں تاہم تشدد کا عمل متحدہ عرب امارات کے فوجی جاری رکھے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے تناظر میں سینئر امریکی دفاعی حکام نے اعتراف کیا کہ بعض یمنی جیلوں میں امریکی حکام یمنی قیدیوں سے القاعدہ سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ان قید خانوں کا انتظام متحدہ عرب امارات یا یمنی فوجیوں کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ قید خانے مرکزی آبادی والے علاقوں سے ہٹ کر قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :