صدر ٹرمپ اور اہلخانہ کی وائٹ ہائوس میں پکنک ،ْکئی مہمانوں کی شرکت

شاندار پکنک میں ٹرمپ مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے ،ْ میلانیا بچوں کو پیار کرتی دکھائی دیں

جمعہ 23 جون 2017 16:13

صدر ٹرمپ اور اہلخانہ کی وائٹ ہائوس میں پکنک ،ْکئی مہمانوں کی شرکت
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہائوس میں پہلی ر نگا رنگ پکنک کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی مہمانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس شاندار پکنک میں ٹرمپ کہیں تو مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے تو میلانیا بچوں کو پیار کرتی دکھائی دیں ، جبکہ اس موقع پر ایونکا اور ان کی فیملی بھی خوب موج مستی کرتی دکھائی دی۔ایونکا وائٹ ہائوس کے روز گارڈن میں اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کھیلتی رہیں اور بچوں نے پلے لینڈ میں مزے مزے کی رائیڈز بھی لیں۔ٹرمپ نے مہمانوں کو دیکھ کر اپنی مسرت کا اظہار کیا جبکہ میلانیا بھی بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔

متعلقہ عنوان :