نیب لاہور نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کرپشن کیس میں 59.84 ملین کی ریکوری کرلی

جمعہ 23 جون 2017 16:01

نیب لاہور نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کرپشن کیس میں 59.84 ملین کی ریکوری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کرپشن کیس میں 59.84 ملین کی ریکوری کرلی۔تفصیلات کے مطابق لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کے اکائونٹ سے ہونے والی67 ملین کی خردبرد پر نیب لاہور کارروائی کر رہا ہے۔ سابق ایل اے سی میاں رف اور شریک 6 ملزمان نیب کی حراست میں ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف محکمانہ شکایت پر کارروائی کی گئی ۔

ملزمان کی گرفتاری دسمبر 2016ء میں عمل میں لائی گئی جبکہ شریک ملزم محمد امجد کو جون 2017ء میں گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس داخل کیا جا چکا ہے۔ملزمان بے پلی بارگین کے تحت مکمل رقم کی واپسی کی درخواست کی جسکے تحت واپسی اقساط میں شروع ہوئی ۔ ڈجی جی نیب لاہور شہزاد سلیم صاحب نے 6.1ملین کی رقم کا چیک حکام کے حوالے بھی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :