بریگزٹ کے بعد بھی یورپی یونین کے شہری برطانیہ میں سکونت پذیر رہ سکیں گے،برطانوی وزیراعظم

بریگزٹ مذاکراتکیلئے اچھا آغاز ہے، میرکل

جمعہ 23 جون 2017 15:56

بریگزٹ کے بعد بھی یورپی یونین کے شہری برطانیہ میں سکونت پذیر رہ سکیں ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد بھی یورپی یونین کے شہری برطانیہ میں سکونت پذیر رہ سکیں گے، جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے اس پیش رفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے لیے مذاکراتی عمل کا یہ ایک اچھا آغاز ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے لیے ابھی کئی معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ گزشتہ روز برسلز میں منقعدہ یورپی یونین کی ایک روزہ سمٹ میں مے نے کہا کہ یورپی یونین کے ایسے شہری جو پانچ سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں، انہیں بریگزٹ کے بعد بھی مکمل حقوق حاصل رہیں گے۔