اسرائیلی وزیراعظم نے یہودی آباد کاروں کیلئے 7 ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری

جمعہ 23 جون 2017 15:56

اسرائیلی وزیراعظم نے یہودی آباد کاروں کیلئے 7 ہزار نئے مکانات تعمیر ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں کے لیے 7 ہزار نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں اداروں نے فلسطین الیوم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کے مطابق ساڑھے تین ہزار مکانات گیلو کے علاقے اور2200 مکانات ہار حوما، 900بسعات زئیم اور500مکانات رمات شلومو جبکہ100 مکانات راموت میں تعمیر کئے جائیں گے۔

یہ منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی، جب عالمی برادری نے فلسطینی علاقوں خاص طور سے مغربی اردن اور بیت المقدس میں تعمیرات کے غیر قانونی ہونے پر بارہا تاکید کی اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان علاقوں میں تعمیرات کا کام بند کریں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی گذشتہ سال ایک قرارداد منظور کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیان تعمیر کئے جانے کا کام بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :