غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بغیر امن ممکن نہیں، افغان طالبان

کابل حکومت بدعنوان ہے اگر وہ قائم رہی تو افغانستان میں ایک نئی خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے، مولوی ہیبت اللہ

جمعہ 23 جون 2017 15:56

غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بغیر امن ممکن نہیں، افغان طالبان
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) افغان طالبان نے کابل حکومت کو بدعنوان قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ قائم رہی تو افغانستان میں ایک نئی خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے،غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بغیر امن ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے عید الفطر سے قبل جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ افغان جنگ کا خاتمہ نیٹو فورسز کے مکمل انخلا کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔

طالبان کے رہنما مولوی ہیبت اللہ کی طرف سے جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔ انہوں نے کابل حکومت کو بدعنوان قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر وہ قائم رہی تو افغانستان میں ایک نئی خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :