یمن میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا اہم لیڈر ساتھیوں سمیت ہلاک

شبوہ میں فضائی حملے میں ابو خطاب العولقی سمیت3 جنگجو مارے گئے ،العولقی القاعدہ کاسینئر لیڈر اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور انھیں عملی جامہ پہنانے کا ذمے دار تھا،امریکی فوج

جمعہ 23 جون 2017 15:56

یمن میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا اہم لیڈر ساتھیوں سمیت ہلاک
واشنگٹن/صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) یمن میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا اہم لیڈر ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں القاعدہ کے لیڈر ابو خطاب العولقی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔امریکی فوج کی مرکزی کمان نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ شبوہ میں فضائی حملے میں ابو خطاب العولقی سمیت3 جنگجو مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

العولقی القاعدہ کا ایک سینیر لیڈر تھا اور وہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور انھیں عملی جامہ پہنانے کا ذمے دار تھا۔بیان کے مطابق اس کے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی تنظیم اور ڈھانچے پر نمایاں اثرات تھے اور اس کے گروپ کے دوسرے سینیر لیڈروں سے بھی گہرے مراسم اور روابط استوار تھے۔وہ جنوبی یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سرگرمیوں کی سازشوں میں ملوث رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :