چند شر پسند عناصر نہ تاجروں کی ترقی چاہتے ہیں اور نہ میرپور کی ترقی کے خواشمند ہیں‘ میر پور کی تعمیر و ترقی کے دشمن اپنی نیت ظاہر کررہے ہیں۔ہم اپنا کا م جاری رکھیں گے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کا افطار پارٹی سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 15:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر صدر انجمن تاجران و صدر مرکز ی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ چند شر پسند عناصر نہ تاجروں کی ترقی چاہتے ہیں اور نہ میرپور کی ترقی کے خواشمند ہیں۔ میر پور کی تعمیر و ترقی کے دشمن اپنی نیت ظاہر کررہے ہیں۔ہم اپنا کا م جاری رکھیں گے۔

تاجروں کے مسائل ہوں یا میرپور شہر کے مسائل پور ی توجہ اور محنت سے کام کر کے میرپو رشہر کے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے۔ تاجر برادری کے حقوق کے لئے بھر پور آواز بلند کرتے رہیںگے۔ میرپور کے تاجروں کو ان کے حقوق دلانے ، مسائل حل کرنے اور میرپور شہر کی تعمیر وترقی کے لئے آواز بلند کرنے میں اگر غلطی ہے تو یہ غلطی باربار دوہرائیں گے۔

(جاری ہے)

چور دروازے بند کر دیے ہیں۔اب تاجروں پر مسلط ہونے کا زمانہ گزر چکا ہے۔ہم نے ماضی میں بھی تاجر برادری کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی تاجروں کو کسی کے رحم وکر م پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ تاجر میری قوت بازو ہیں۔ ذاتی مفادات کو نہیں بلکہ ہمیشہ اجتماعی مفادات کی جنگ لڑی ہے۔ حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کرنے میں عملی اقدامات اٹھائے ۔ قانون کرایہ داری بنا کر تاجروں کو تحفظ فراہم کیاجائے۔

ماہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اب ہم ے الودواع ہورہاہے۔ تاجر عیدالفطر کے مو قع پر بالحضوص غربا اور مساکین کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ وہ لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنگھوٹ میں صاحبزادہ چوہدری عبدالرحمن اور چوہدری محمد شفیق کی جانب سے اُن کی رہائش پر دی گئی اعزاز میں افطاری ڈنر پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انجمن تاجران شاپنگ سنٹرکے صدر شیخ حمید الحق، راجہ محمد افضل ، پروفیسر مجاہد مرزا قاری مروت حسین ، میز با ن صاحبزادہ چوہدری عبدالرحمن کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ شہر بھر سے بھری تعداد میں تاجروں اور شہریوں نے افطار ڈنر پارٹی میں شرکت کی ۔ میزبان صاحبزادہ چوہدری عبد الرحمن کے کہا کہ چوہدری محمدنعیم درویش صف انسان ہیں۔ میرپور کی تعمیرو ترقی اور تاجر برادری کے حقوق کے لیے چوہدری محمد نعیم کی جدوجہد ایک مثال ہے ۔