وزیراعظم آزاد کشمیر نے مہاجرین کے دیرینہ مسائل حل کیے ہیں‘ نسیمہ وانی

جمعہ 23 جون 2017 15:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جمو ں کشمیرنسیمہ وانی نے کہا ہے کہ و زیراعظم آزاد کشمیر نے مہاجرین کے دیرینہ مسائل حل کیے۔گذشتہ بیس سال سے گذارہ الاؤنس میں اضافہ کے مسئلہ کو یکسو کیا۔ چند سیاسی بے روزگار اور عوام سے مسترد شدہ لوگ مہاجرین کے نام پر اپنی سیاسی دوکان نہ چمکائیں۔

(جاری ہے)

کچھ لوگ گذشتہ پانچ سال اور کچھ اس سے گزشتہ پانچ سال اقتدار میں رہے لیکن مہاجرین سے صرف جھوٹے وعدے کرتے رہے۔مہاجرین جموں وکشمیر وزیراعظم کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے عید سے قبل گذارہ الاونس تقسیم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے تمام اجتماعی مسائل حل ہوں گے لیکن مہاجرین کے نام پر ذاتی مفاد اور سیاست کرنے کی مہاجرین اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :