آزادکشمیر کا موجودہ بجٹ نہ صرف تحریک آزادی کشمیر بلکہ آزاد کشمیر کے خطہ میں تعمیر وترقی کے اندر ایک انقلاب برپا کریگا‘ 70سالہ تاریخ میں اتنا بڑا بجٹ اس سے پہلے کبھی نہیں مختص کیا گیا ہے

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی چوہدری رخسار احمد کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 23 جون 2017 15:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ آزادکشمیر کا موجودہ بجٹ نہ صرف تحریک آزادی کشمیر بلکہ آزاد کشمیر کے خطہ میں تعمیر وترقی کے اندر ایک انقلاب برپا کرے گا۔70سالہ تاریخ میں اتنا بڑا بجٹ اس سے پہلے کبھی نہیں مختص کیا گیا ۔میرے حلقہ میں 19کروڑ روپے سے پل کی تعمیر اور پانچ کروڑ روپے سے ایک ایکسپریس فیڈر کے قیام کی سکیموں کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کے چھوٹے بڑے منصوبہ جات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ بجٹ میں ہر علاقہ کو بھرپور انداز میں اکاموڈیٹ کیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں حکومت اپوزیشن تمام حلقوں کو برابری کی بنیاد پرفنڈز رکھے گئے ہیں اور جہاں کمی بیشی رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وہاں پر فنڈز اور سکیمیں ضرورت کی بنیاد پر دیدی جائیں گی ۔ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور خصوصاً وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کو وافر مقدار میں ترقیاتی اور نارمل میزانیہ بجٹ دینے پر شکریہ اداکرتے ہیں ۔انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کی قیادت میں ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :