پاکستانی قانون میں ہر مجرم کو اپیل کا حق ہے لیکن کلبھوش یادو کا معاملہ مختلف ہے ، نا ہید خان

جمعہ 23 جون 2017 15:53

پاکستانی قانون میں ہر مجرم کو اپیل کا حق ہے لیکن کلبھوش یادو کا معاملہ ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی (بھٹوشہید گروپ )کی چیرمین وسابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پو لیٹکل سیکرٹری نا ہید خان نے کہا کہ کلبھوشن یادیوکی آرمی چیف کو رحم کی اپیل کرنا پاکستانی قانون میں ہر مجرم کو اپیل کا حق ہے لیکن کلبھوش یادو کا معملہ مختلف ہے اُ س نے اپنی اپیل آرمی چیف کو کی ہے اب آرمی چیف کو دیکھنا ہے کہ ملکی مفاد ات اور تر جیحات کیا ہیں اُمیدکرتے ہیں کہ آرمی چیف بہتر فیصلہ کریں گے جوملک اور عوام کے لیے بہتر ہو گا جو لوگ پارٹی چھوڑتے ہیں میں اُنکے خلاف ہوں لیکن کیوں چھوڑ رہے ہیںسوال یہ ہے بلاؤ ل بھٹو جب تک خاص حسار سے نہیں نکلتے تب تک کامیاب ہونا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اِظہاراِنہو ں نے اوکاڑہ میں صحافیوں سے ملاقات میں کیا اُنہوں نے کہا کہ بلاؤل بھٹوکو سب سے پہلے اپنا ووٹ بینک جو ختم ہو چکا ہے اُس کو بحال کر نے کی ضرورت ہے لیکن یہ اُسکے اُلٹ کام کررہے ہیں ہیںپہلے اِنکو ووٹ قائدِعوام ذوالفقا ر علی بھٹو اور بی بی شہید کے نا م پر ووٹ ملتے تھے لیکن اب یہ کس کے نام پر ووٹ لیں گے بھٹو اِزم کے نظریے کو اِن لوگوں نے ختم کر دیا ہے بھٹو اِزم ہی اصل پی پی پی ہے جو لوگ پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں وہ صرف اقتدار کے بھوک ہو تے ہیںاور جن کو اقتدار کی بھک نہیں ہو تی وہ کبھی بھی اپنی سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کرتے غریب عوام کوآج بھی بھٹو کی شکل میں اچھی قیادت مل جائے تو عوام آج بھی اُن کے ساتھ ہے ۔