پی ایس اونے کراچی ائیرپورٹ پر فیول جیٹ کی فراہمی روک دی

پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل ،کراچی سے کوئٹہ ،فیصل آباد اور کوالالمپور کی پراوزیں تاخیر کا شکار،ترجمان پی آئی اے

جمعہ 23 جون 2017 15:53

پی ایس اونے کراچی ائیرپورٹ پر فیول جیٹ کی فراہمی روک دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پی ایس اونے کراچی ائیرپورٹ پر فیول جیٹ کی فراہمی روک دی ،فیول سپلائی رکنے کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل ،کراچی سے کوئٹہ ،فیصل آباد اور کوالالمپور کی پراوزیں تاخیر کا شکار ،ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی ایس او کو معاہدے کے مطابق ایک ہفتے کی ایڈوانس ادائیگی کی جاچکی ہے پروازیں منسوخ ہونے پر مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس او نے کراچی ائیرپورٹ پر جیٹ فیول کی سپلائی روک دی۔

(جاری ہے)

فیول سپلائی رکنے کے باعث پی آئی اے کاعید کے سیزن میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ کراچی سے کوئٹہ ،فیصل آباد اور کوالالمپور کی پروازیں تاخیر کا شکار ۔اس موقع پر ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی ایس او کی طرف سے جیٹ فیول کی فراہمی بند ہونے سے پریشانی کا سامنا ہے۔ پی ایس او نے جیٹ فیول بند کرنے سے متعلق پیشگی اگاہ نہیں کیا۔پی ایس کو معاہدے کے مطابق ایک ہفتے کی ایڈوانس ادائیگی کی جاچکی ہے۔مسافروں کی جانب سے پروازیں منسوخ ہونے پر پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف کراچی کے قایداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :