بم ڈسپوذل ٹیم نے کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ،

دھماکہ خودکش تھا دھماکے میں 75کلوسے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ،ڈرائیور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑایا

جمعہ 23 جون 2017 15:53

بم ڈسپوذل ٹیم نے کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ،
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) بم ڈسپوذل ٹیم نے کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ابتدائی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ دھماکہ خودکش تھا،دھماکے میں 75کلوسے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ،ڈرائیور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑایا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ دھماکے پر بم ڈسپوزل نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔ڈی جی سول ڈیفنس اسلم ترین نے تصدیق کی کہ دھماکہ خودکش تھا۔اسلم ترین نے بتایا کہ ڈرائیور نے بارود نے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑایا۔ دھماکے میں 75کلو سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ نٹ بولٹ اور بال ٹبیرنگ کا بھی استعمال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :