ضلع گنگچھے میں حلیہ بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر رنجیدہ ہوں،محمدشفیق

جمعہ 23 جون 2017 15:53

ضلع گنگچھے میں حلیہ بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) گلگت بلتستان کے وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ موضع تلیس ضلع گنگچھے میں حلیہ بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بہت رنجیدہ ہوں, سیلاب نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہ کیا جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہوں اور میری کوشش ہے کہ تمام متاثرین کو نقصانات کا معاوضہ دلایا جائی, اس حوالے سے ضلع گانگچھے کے انتظامیہ کو جلد معلومات جمع کرنے اور متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :