رکن گلگت بلتستان کونسل سلطان علی خان کاگلگت بلتستان حکومت سے متاثرین کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنانے کامطالبہ

جمعہ 23 جون 2017 15:53

رکن گلگت بلتستان کونسل سلطان علی خان کاگلگت بلتستان حکومت سے متاثرین ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)رکن گلگت بلتستان کونسل سلطان علی خان نے کہا ہے کہ تلیس گانگچھے میں حلیہ سیلاب سے ایک خاتوںجاںبحق جبکہ 4 مکانات مکمل طور پر دب چکے ہیں کئی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

کئی مال مویشی بھی ہلاک ہوئے، سلینگ تا ہوشے ویلی روڈ بھی کئی جگہوں سے بلاک ہوچکاہے۔ صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے سلطان علی خان نے کہا کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ موضع تلیس کا دورہ کیا ہے اور متاثرین کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے سامان پہنچادیاگیاہے ۔انہوں نے گلگت بلتستان حکومت سے متاثرین کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنانے کابھی مطالبہ کیا۔