وزیرجنگلات وائلڈلائف میراکبر کاباغ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق راجہ عبدالعزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

جمعہ 23 جون 2017 15:43

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) آزادحکومت کے وزیرجنگلات وائلڈلائف ،فیشریز سردار میراکبر خان نے باغ واٹر سپلائی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے والے راجہ عبدالعزیز آف آویڑہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے حادثہ کی خبر سنتے ہی فورا جائے حادثہ میں پہنچ گئے ۔ زخمی ہونے والوں کی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرمیں جا کر عیادت کی اور اانتطامیہ کو ہدایت دی کہ وہ زخمی ہونے والوں کی ہرممکن علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کیجائیں اور جان بحق ہونے والے راجہ عبد العزیز کے تمام پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کی ۔اوردعا کی کے اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرئے ۔