ْ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور برطانیہ کی مشترکہ ورکشاپ،آزاد کشمیر کی بھرپور نمائندگی

تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے منعقدہ ورکشاپ میں ملک کی بڑی جامعات سے ڈائر یکٹرز کیو ای سی کی شرکت

جمعہ 23 جون 2017 15:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور برطانیہ کے زیر اہتمام منعقدہ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ورکشاپ اختتام پذیر۔ ورکشاپ میں پاکستان کی 13جامعات کے ڈائر یکٹرز کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی3ارکان نے شرکت کی۔آزاد کشمیر کی نمائندگی جامعہ کشمیر کے ڈائر یکٹر کیو ای سی پروفیسرڈاکٹر محمد رفیق نے کی۔

ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق بر طانیہ کی یو نیورسٹی آف یوک (YOK)میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور ہائر ایجوکیشن اکیڈمی برطانیہ کے تعائون سے پروفیشنل ڈویلپمنٹ ورکشاپ منعقد ہوئی،اس اہم ورکشاپ کا مقصد پاکستان اور آزاد کشمیر کی جامعات میں تعلیمی معیار کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھانے اور کوالٹی انہانسمنٹ سیلز کی استبعدار کارمیںاضافہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹرمحمد رفیق ڈائر یکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل جامعہ کشمیر نے آزاد کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے ورکشاپ میں شرکت کی اور دوران ورکشاپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو ہائر ایجوکیشن اکیڈمی برطانیہ کی پروفیسر سٹیفنی مارشل نے کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیریونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے یو نیورسٹی کے ڈائریکٹرکوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق احمد کو اس ورکشاپ میں شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی ہے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمدکو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :