عشق رسول ؐ محبت مصطفیؐ سے چراغ روشن کر کے ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں‘رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے نیکیوں کا موسم بہار خدا کی قریب کا بہترین ذریعہ ہے

علامہ محمد بشیر مصطفوی کاحاجی فضل کریم اور حاجی دیوان علی کی برسی کے موقع پر منعقدہ محفل میلاد مصطفیؐ سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 15:43

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) عشق رسول ؐ محبت مصطفیؐ سے چراغ روشن کر کے ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں‘رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے نیکیوں کا موسم بہار خدا کی قریب کا بہترین ذریعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار علامہ محمد بشیر مصطفوی نے سیکٹر سی فور میں حاجی فضل کریم مرحوم اور حاجی دیوان علی مرحوم کی برسی کے موقع پر منعقدہ محفل میلاد مصطفیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری غلام مصطفی نے کہا رمضان المبارک بخششوں ،مغفرتوں اور گناہوں سے معافی کا مہینہ ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس ماہ میں نیک اعمال کر کے صدق دل سے رب کی بارگاہ میں گڑ گڑا کر معافی طلب کرتے ہیں اللہ انہیں معاف کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مولا علی شیر خدا کی شجاعت و بہادری دین اسلام کے لیے ان کی خدمت پوری ملت اسلامیہ کے لیے ہدایت و رہنمائی کا عملی نمونہ ہے ۔

اسحق چوہان نے کہا کہ حضور ؐ کی سیرت طیبہ میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حاجی فضل کریم مرحوم اور حاجی دیوان علی مرحوم نیک سیرت اور ہمدرد انسان تھے ۔انہوں نے اپنی زندگی خوف خدا اور عشق مصطفی ؐ کے جذبہ سے سرشار ہو کر گزاری ۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔

محفل میں تلاوت کلام پاک کی سعادت چوہدری محمد حسین نے حاصل کی ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین غلام مصطفی ،محمد ذکریا ،عبدالعزیز نے پیش کیا ۔میزبان محفل چوہدری ساجد نے تما م شرکاء کا شکریہ ادا کیا اختتام پر اتحاد عالم اسلام استحکام پاکستان ،تحریک آزادی کشمیر ،خطہ کشمیری ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔