ون ونڈو آپریشن کے تحت زرعی قرضوں کی فراہمی 31 جولائی تک جاری رہے گی

جمعہ 23 جون 2017 15:36

ون ونڈو آپریشن کے تحت زرعی قرضوں کی فراہمی 31 جولائی تک جاری رہے گی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)زرعی ترقیاتی بنک کے زیر اہتمام ون ونڈو آپریشن کے تحت چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کو آسان شرائط پر پاس بک کے ذریعے زرعی قرضوں کی فراہمی 31 جولائی تک جاری رہے گی اور اس عرصہ کے دوران صوبہ بھر کے 25 ایکڑ آبپاش اور 50 ایکڑ بارانی رقبہ کے مالک کاشتکاروں کو اربوں روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ ربیع اور خریف کی فصلوں کی بروقت کاشت یقینی بناسکیں۔

(جاری ہے)

زرعی ترقیاتی بنک فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت ہر سوموار کو بنک کے موبائل کریڈٹ آفیسر درخواستیں وصول کررہے ہیں جبکہ بنک کی متعلقہ برانچ اس پر 72 گھنٹوں کے اندر اندر قرضہ جاری کرنے کی پابندہے۔