بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے پاکستان میں پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جا سکتی ہے،زرعی ماہرین

جمعہ 23 جون 2017 15:36

بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے پاکستان میں پھلوں کی پیداوار دوگنا ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے دوگنا کی جا سکتی ہے ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ پاکستان میں 41 مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پھلدار پودوں اور فصلوں کے قبل اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ پاکستانی پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے ، رنگ ، وٹامنز ، خوردنی معدنیات ، فائبرز وغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :