آئیسکوکے مختلف سرکل سے 32 مزید بجلی چور پکڑے گئے

جمعہ 23 جون 2017 15:35

آئیسکوکے مختلف سرکل سے 32 مزید بجلی چور پکڑے گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے مختلف سرکل سے 32 مزید بجلی چور پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

آئیسکو ترجمان کے مطابق اٹک سے 26، جہلم سے 5 اور اسلام آباد سرکل سے ایک بجلی چور پکڑا گیا ہے۔ یہ بجلی چور کنڈے لگا کر براہ راست بجلی چوری کر رہے تھے اور بعض نے میٹرز میں گڑ بڑ کی ہوئی تھی۔ پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :