(ن)لیگ نے تاریخ ساز بجٹ پیش کیاجو وزیر اعظم فاروق حیدر کی کوششوں کا نتیجہ ہے‘وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کرکے کشمیریوں سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے

مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ (ن) راجہ سجاد احمد ایڈوکیٹ کی بات چیت

جمعہ 23 جون 2017 15:35

دھیرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن راجہ سجاد احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کا تاریخ ساز بجٹ پیش کردیا ہے جو وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کرکے کشمیریوں سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مثبت تنقید کرنی چاہیے اور حکومت کے جائز کاموں کی تعریف کرنی چاہیے۔مسلم لیگ ن کی حکومت میرٹ اور صر ف میرٹ کے اصول پر عمل پیر ا ہے۔وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام وزیر اعظم آزادکشمیر کا تاریخی کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ریاست میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

NTSکے ذریعے سے محکمہ تعلیم میں پیپلز پارٹی کاپھیلایا ہواسارا گندھ صاف ہو جائے گاسابقہ دور حکومت پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے اپنی بادشاہت قائم کررکھی تھی جہاں رشوت ،اقرباء پروری اور کرپشن کا دور دورہ تھا ۔میرٹ کے قتل عام سے پڑھے لکھے نوجوانوں دل برداشتہ ہو رہے تھے ۔مخالفین کو این ٹی ایس اس لیے ڈرامہ لگ رہا ہے کہ اب انہیں لینے کے دینے پڑنے والے ہیں ۔

بغیر کسی امتحان کے رشوت کے زور پر بھرتی کیے جانے والے جلد گھر جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس پر انگلیاں اٹھانے والوں نے ماضی میں محکمہ تعلیم کو سیاست کا گڑھ بنا دیا تھا جس کے باعث تعلیمی ادارے پستی کی طرف جارہے تھے این ٹی ایس کے حالیہ امتحان میں دودھ کا دودھ اور پانی الگ ہو گیا ہے اب وہی لوگ آگے آئیں گے جو میرٹ پر پورا اتریں گے ۔

اہل نوجوانوں کو اب نوکریاں رشوت کے ذریعے نہیں بلکہ ان کی قابلیت کی بنا پر بغیر کسی سفارش کے ملیں گی جس سے نوجوانوں میں مقابلہ کی دوڑ میں شامل ہونے کا شوق بیدار ہوگا انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مایوس ہو چکے تھے اب ایسا ہر گز نہیں ہوگا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں لوگوں کی فلاح وبہبود کے وسیع منصوبے شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دوگنا آضافہ کرکے کشمیریوں سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے۔

متعلقہ عنوان :