رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید الفطر کے دوران امن و امان اور سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں‘عوام کی جان و مال کی حفاطت پولیس کی اولین ترجیح ہے‘عید کے موقع پر سیکورٹی کے انتظا مات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے

ایس ایس پی باغ کامران علی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 23 جون 2017 15:32

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ایس ایس پی کامران علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید الفطر کے دوران امن و امان اور سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔عوام کی جان و مال کی حفاطت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔عید کے موقع پر سیکورٹی کے انتظا مات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

پولیس ٹیمیں ضلع بھر میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کے عمل کومزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں رات کے اوقات میں مختلف لنک روڈز پر موٹر سائیکل اور مین روڈز پر پولیس موبائلز اور پیدل گشت کوبھی بڑھا دیا گیا ہے۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر ٹریفک بلا تعطل جاری رہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ عید کے موقع پر بازاروں میں خریداری کے باعث رش بڑھ جاتا ہے۔اس لیے بازاروں میں پولیس کی گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔شہر میں ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل ہیں اور اس حوالہ سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

تمام تھانہ جات ،چوکیات اور چیک پوسٹوں پرپولیس اہلکار موجود رہیں گے اور رات بھر علاقوں میں گشت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ عید کے موقع پر جرائم پیشہ افراد حرکت میں آجاتے ہیں ان کے انسداد کے لیے پولیس ٹیمیں ضلع بھر میں ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کاروائیاں بھی کر رہے ہیںاور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس نفری الرٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔انھوں نے مزید کہا کے رمضان المبارک کے باقی دنوں میںرات کے اوقات میں ضلع ہذا میںداخل ور خارج ہونے والی جملہ ٹریفک کو قافلوں کی شکل میں گزارہ جائے گا۔اس سلسلہ میں تما م تھانہ جات،چوکیات کو حکم جاری کر دیا گیا ہے۔