وزیراعظم فاروق حیدرکی کال پرکوٹلی میںجمعتہ الوداع مقبوضہ کشمیرکے حریت پسندعوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ’’یوم دعااوریوم القدس ‘‘کے طورپرمنایاگیا‘نمازجمعہ کے بعدبڑی ریلی نکالی گئی

جمعہ 23 جون 2017 15:32

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کی کال پرکوٹلی میںبھی جمعتہ الوداع مقبوضہ کشمیرکے حریت پسندعوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے یوم دعااوریوم القدس کے طورپرمنایاگیا،نمازجمعہ کے بعدسلطانیہ مسجدسے بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،صدربارراجہ جاویداختر،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف نے کی۔

ریلی میںاسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان،ڈی ایس پی چوہدری عنصرعلی،ڈی ایس پی ریاض مغل،افسرمال سردارمحمدپرویز،اسسٹنٹ ایڈووکی-ٹ جنرل مرزاسعیدایڈووکیٹ،اشفاق چوہدری ایڈووکیٹ، لیگی رہنما ثاقب ملک،کے بی خورشیدملک،پی پی پی رہنماثکاف راجہ،مسلم کانفرنسی رہنمااعجازمغل،صدرٹیچرآرگنائزیشن ماسٹریعقوب مغل،حافظ محمدسلیم،صدرغیرجریدہ قیوم ملک،مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل کے علاوہ سینکڑوںافرادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء ریلی نے حریت پسندوقدم بڑھائوہم تمہارے ساتھ ہیںکشمیرکی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی انڈیاکی بربادی تک جنگ رہے گی کے پرجوش نعرے لگائے احاطہ ڈپٹی کمشنرمیںخطیب سلطانیہ مسجدحافظ محمدسلیم نے کشمیر،فلسطین کی آزادی اورپاکستان کی سلامتی واستحکام کے لیے دعاکی جس کے بعدشرکاء نے آزادی کے حق میںپرجوش نعرے بازی کی اورریلی اختتام پذیرہوئی۔وزیراعظم کی کال پرضلع کوٹلی کی دیگرتحصیلوں فتح پورتھکیالہ نکیال،سہنسہ،کھوئیرٹہ،چڑہوئی،دولیاجٹاںودیگرچھوٹے بڑے قصبوں میںبھی یوم دعاکی تقریبات منائی گئیںاورجمعتہ الوداع کی نمازکے بعدجلوس نکالے گئے۔

متعلقہ عنوان :