بہن کی موت باعث ذہنی توازن کھودینے والا راولاکوٹکا نوجوان دریا میں کود گیا‘لاش کی تلاش جاری

جمعہ 23 جون 2017 15:32

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) راولپنڈی میں رہائش پذیر محمد افراز کی فیملی عید کرنے آبائی گاؤں علی سوجل جا رہی تھی کے آزاد پتن کے مقام پرمحمد افراز کے جواں سالہ بیٹے فہیم افراز نے پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فہیم افراز کچھ عرصہ سے ذہنی دبائو کا شکار تھا کچھ عرصہ قبل سعودی عرب سے گھر منتقل ہوا تھا آج دن میں پل پرجیسے ہی گاڑی رکی فوراً پل سے چھلانگ لگا دی ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے فہیم نے یہ قدم اٹھایا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نعش برآمد نہیں ہو سکی جبکہ دوسری طرف سال قبل فہیم کی جواں سال بہن سرطان کے موذی مرض سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھی‘اس کے بعد سے فہیم زہنی ٹھیک نہیں تھا‘فہیم کے تین بھائی ہیں جبکہ والد پی ٹی سی ایل میں ملازمت کرتے ہیں.