فلپائن اے آئی آئی بینک میں گہری دلچسپی لے رہا ہے

مالیاتی منصوبوں میں تعاون کیلئے بینک کا ریکارڈ شاندار ہے ، فلپائنی سیکرٹری خزانہ

جمعہ 23 جون 2017 15:26

فلپائن اے آئی آئی بینک میں گہری دلچسپی لے رہا ہے
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) فلپائن چین کے تجویز کردہ بینک ایشین انفراسٹرکچر بینک کے ساتھ کام کرنے کے لئے کام کرنے میں گہری دلچسپی لے رہا ہے جس نے قبل ازیں اپنے شراکت داروں کو زبردست مالی امداد فراہم کی ہے۔یہ بات فلپائن کے وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے سیکرٹری کارلوس ڈومن ڈویئز نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ بینک کے ساتھ ہم تعاون کررہے ہیں اور اتنی کم مدت میں بینک کا ریکارڈ بہت شاندار رہا ہے ، اس لئے ہم بینک کے ساتھ قرضوں اور امداد سے فائدہ اٹھانے کے لئے کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، ہم نے حال ہی میں جنوبی کوریا میں بورڈ آف گورننس کے ارکان کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی ہے ۔

انہوں نے بینک کے صدر جن لی کن کی بینک کیلئے خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ مالیاتی منصوبوں میں تعاون کیلئے بینک کا ریکارڈ شاندار ہے، بینک کی تنظیمی اہلیت بہت اچھی ہے او ر یہ غربت میں کمی پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :