اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعہ 23 جون 2017 14:39

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے چوتھے اور آخری جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے اس بات پر زور دیا کہ اہل حاضر کے بیشتر مسائل سے حضور نبی پاکؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر نمٹا جا سکتا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم الله اور اس کے رسولؐ کے احکامات پر عمل پیرا ہوں۔

علماء کرام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عید کے موقع پر زیادہ سے زیادہ اس بات کی کوشش کی جائے کہ مستحق و نادار لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے۔ اس کے لئے صدقہ فطر کی بروقت ادائیگی اور دل کھول کر خیرات دی جائے تاکہ معاشرے کے محروم اور غریب ونادار طبقات بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ نماز جمعہ کے بعد ملک کی سلامتی واستحکام اور خوشحالی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :