ترکی قطر کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا،چار ہزار ٹن خوراک سے لدا بحری جہاز قطر بھیج دیا

جمعہ 23 جون 2017 14:26

ترکی قطر کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا،چار ہزار ٹن خوراک سے لدا بحری ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ترکی قطر کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا، خوراک سے لدا بحری جہاز قطر بھیج دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان جاری تنازعہ اور خلیجی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے بعد قطر میں خوراک کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایسے موقع پر ترکی نے قطر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اب تک ترکی خوراک کے ایک سو پانچ جہاز قطر بھجوا چکا ہے۔ آج بھیجے جانے والے جہاز میں چار ہزار ٹن خوراک بھجوائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :