پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے روانہ، کل پشاور پہنچے گی

ٹرین میں 11 سو سے زائد مسافر سوار ہیں،پہلی ٹرین سی14 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ، ڈی سی او کراچی ریلوے

جمعہ 23 جون 2017 14:21

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے روانہ، کل پشاور پہنچے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) عید الفطر پر عوام کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرینکراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی ،ٹرین کی 16 بوگیوں میں 11 سو سے زائد مسافر سوار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلی خصوصی کراچی سے ٹرین پشاور کیلئے روانہ ہوگئی ہے یہ عید ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہے اور اس میں 11 سو سے زائد مسافر سوار ہیں۔ ٹرین کل اپنی منزل پر پہنچے گی۔ٹرین کی روانگی کے موقع پر ڈی سی او کراچی ریلوے نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران محکمہ ریلوے پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سال چلائی گئی ۔ٹرین سے محکمے کو مالی فائدہ بھی ہوا ہے، پہلی عید اسپیشل ٹرین سے ریلوے کو 14 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :