شیخوپورہ ،ْ ٹرالر اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

لاہورمیں ملتان روڈپرسندرکے قریب دوبسوں میں تصادم کے نتیجے میں 15افرادزخمی کار سوار افراد سرگودھا سے عید شاپنگ کیلئے لاہور جا رہے تھے

جمعہ 23 جون 2017 13:24

شیخوپورہ ،ْ ٹرالر اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) شیخوپورہ میں موٹر وے پر ٹرالر اور کار کے تصادم میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ لاہورمیں ملتان روڈپرسندرکے قریب دوبسوں میں تصادم کے نتیجے میں 15افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب حادثے میں 4 افراد چل بسے ۔ کار سوار افراد سرگودھا سے عید شاپنگ کیلئے لاہور جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ انٹرچینج پر ان کی کار ٹرالے سے ٹکرا گئی۔حادثے میں کار سوار چار افراد وسیم، مبشر، اعجاز اور ابراہیم جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر لاہور میں ملتان روڈ پر سندر کے قریب 2 بسوں میں ٹکر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ سے 15افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 12 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیاگیا جبکہ خاتون سمیت 3 زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :