100سے زائد عراقیوں کی امریکا سے بے دخلی روک دی گئی

جمعہ 23 جون 2017 13:22

100سے زائد عراقیوں کی امریکا سے بے دخلی روک دی گئی
واشنگٹں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)امریکی ریاست مشی گن کی ایک ضلعی عدالت نے 100 سے زائد عراقی شہریوں کے ملک بدری کے عمل کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ضلعی عدالت اس کیس کے بارے میں شنوائی کرنے کی مجاز نہیں ہے بلکہ اسے صرف اپیلز کورٹ ہی سن سکتی ہے۔ مشی گن کے جج کا مؤقف ہے کہ ان عراقیوں کو ان کے ملک میں تشدد اور ظلم وستم کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ واضح نہیں کہ اس کیس میں کون سی عدالت نے فیصلہ سنانا ہے۔