برائلر گوشت کی قیمت میں دو روزمیں30روپے کا ریکارڈ اضافہ

جمعہ کے روز قیمت22روپے اضافے سی213روپے فی کلو تک پنچ گئی

جمعہ 23 جون 2017 13:08

برائلر گوشت کی قیمت میں دو روزمیں30روپے کا ریکارڈ اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) عید الفطر قریب آتے ہی برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان شروع ہو گیا، دو روز میں قیمتوں میںمجموعی طو رپر 30روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز برائلر گوشت 8روپے اضافے سے 191سے بڑھ کر 199روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی اور گزشتہ روز ریکارڈ22روپے فی کلو اضافے سے 213روپے ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں جواز بناتے ہوئے قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :