ْ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا‘محکمہ موسمیات

مالاکنڈ، ہزارہ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعہ 23 جون 2017 12:49

ْ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،گوجرانوالہ ، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :