قصور،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارخاتون جاں

جمعہ 23 جون 2017 12:49

قصور،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارخاتون جاں
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر،خاتون جاں بحق جبکہ اس کا بھتیجا شدیدزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی صدر کے نواح گہلن پھاٹک بائی پاس کے نزدیک زبیدہ بی بی اپنے بھتیجے فیصل کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوارہوکر جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتارٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں زبیدہ بی بی جاں بحق جبکہ اس کا بھتیجا فیصل شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔