کورین جزائر کے مسئلے پر امریکہ کیساتھ تعاون جاری رہے گا ، چین

رابطہ کشیدگی کم کرنے اور مسئلے کو حل کرنے کی کوشش ہے، چینی قونصلر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 12:23

کورین جزائر کے مسئلے پر امریکہ کیساتھ تعاون جاری رہے گا ، چین
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) چین کورین جزائر کے ایٹمی مسئلے پر امریکہ کے ساتھ رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کا خواہش مند ہے یہ اس مسئلے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے اور اس مسئلے کو حل کرنے کی ایک کوشش ہے،یہ بات چینی سٹیٹ قونصلر یانگ جی چی نے گذشتہ روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہائوس میں ایک ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کورین جزائر کے ایٹمی مسئلے کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پر امن طورپر حل کرنے کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں وہ امریکہ کے ساتھ رابطہ اور تعاون جاری رکھے گا۔یاد رہے کہ امریکہ کی طرف سے کورین جزائر کے علاقے میں اعلیٰ ایٹمی میزائل سسٹم (تھاڈ ) نصب کرنے کے اعلان کے بعد چین اور امریکہ میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :