ترکی نے شامی مہاجرین کے لئے امداد کی اپیل کر دی

جمعہ 23 جون 2017 12:21

ترکی نے شامی مہاجرین کے لئے امداد کی اپیل کر دی
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ترک وزیرخارجہ میولیوت چاؤش اولو نے ترکی میں مقیم تقریباً 30 لاکھ شامی مہاجرین کو سنبھالنے میں مدد کے لئے بین الاقوامی برادری کی اعانت طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اپیل کی ہے کہ ترکی نے ہمسایہ ملک شام میں خانہ جنگی کے باعث وہاں سے فرار ہونے والے کئی مہاجرین کو پناہ دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ترکی آنے والے شامی مہاجرین کی تعداد دنیا بھر سب زیادہ ہے جن میں زیادہ تعداد سکول جانے بچوں کی ہے اور انہیں تعلیم تک رسائی نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی نے مہاجرین کی بڑی تعداد کی یورپ کی جانب روانگی کم کرنے میں مدد دی ہے لیکن بین الاقوامی برادری نے ترکی میں موجود شامی مہاجرین پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :