تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک میں مستقبل کی پالیسی سازی میں فوج کے کردار کا تعین کر دیا

جمعہ 23 جون 2017 12:15

تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک میں مستقبل کی پالیسی سازی میں فوج کے کردار ..
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک مسودہ قرارداد کو منظور کر کے ملک میں مستقبل کی پالیسی سازی میں فوج کے کردار کا تعین کر دیا ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئی قانون سازی کے تحت ایک قومی سٹریٹیجی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو آئندہ دو دہائیوں تک ملکی پالیسیوں پرنگاہ رکھے گی۔ اس کمیٹی میں فوج کی نمائندگی بھی ہو گی۔ پارلیمنٹ میں اِس بل کے حق میں 281 ووٹ ڈالے گئے اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ تھائی لینڈ میں فوج مئی 2014 ء سے ایک بغاوت کے بعد اقتدار سنبھالے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :