اسلامیہ کالج یونیورسٹی ،ذکریہ قاسمی ممبرسنڈیکیٹ منتخب

جمعہ 23 جون 2017 11:21

اسلامیہ کالج یونیورسٹی ،ذکریہ قاسمی ممبرسنڈیکیٹ منتخب
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ میں ایڈمنسٹریٹوآفیسرزکی نمائندگی کی ایک نشست کیلئے رجسٹرارڈاکٹرتوقیرعالم کی زیرنگرانی انتخابات منعقد ہوئے، جس میں فنانس کے عارف الحق اورسنٹرل لائبریری کے ذکریہ قاسمی کے مابین مقابلہ ہوا ،ریٹرننگ آفیسرکی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ذکریہ قاسمی نے سات ووٹ لیکرممبرسنڈیکیٹ منتخب ہوگئے۔