طالبان کی جاری کردہ ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا

جمعہ 23 جون 2017 10:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) امریکی حکام نے کہا ہے کہ طالبان کی جاری کردہ وڈیو کا معائنہ کر رہے ہیں، جس میں افغانستان میں اغوا ہونے والے امریکی اور آسٹریلیائی شہری نظر آ رہے ہیں۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ہم غیر مشروط اور فوری طور پر تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے کہا کہ امریکی حکومت اِس بات پر پٴْرعزم ہے کہ اٴْس کے شہری خیریت سے لوٹ آئیں اور اپنے اہل خانہ سے ملیں،جس مقصد کے حصول کے لیے ہم اپنی حکومت کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ صیغہ راز کی ضروریات کے پیشِ نظر کوئی مزید بیان نہیں دیا جاسکتا۔واضح رہے کہ 60 برس کے امریکی، کیون کنگ اور48 برس کے آسٹریلیائی، ٹموتھی ویکز کابل میں ’امریکن یونیورسٹی آف افغانستان‘ میں تدریس سے وابستہ رہے ہیں، جنھیں گذشتہ اگست میں کیمپس کے قریب سے بندوق کی نوک پر اغوا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :