گوئٹے مالا میں 6.8 کی شدت کا زلزلہ،4افراد زخمی

جمعہ 23 جون 2017 10:40

گوئٹے مالا میں 6.8 کی شدت کا زلزلہ،4افراد زخمی
گوئٹے مالا سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) گوئٹے مالا میں 6.8 کی شدت کا زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکن جیولوجک تحقیقاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز سان جوز شہر سے 38 کلومیٹر جنوب مغرب میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

(جاری ہے)

زلزلے سے مختلف عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے آنیوالے 6.9 کی شدت کے زلزلے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :