ملتان میں’’آم میلے‘‘ کا آغاز8جولائی 2017ء کو ہوگا

جمعہ 23 جون 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ملتان میں’’آم میلے‘‘ کا آغاز8جولائی 2017ء کو ہوگا جس کا انعقاد محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر اور ضلعی حکومت کے باہمی اشتراک سے کیا جائے گا۔ ایم این ایس یو اے کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ آم میلے کے انعقاد کا بنیاد ی مقصد پھلوں کے بادشاہ آم کی برآمدات کا فروغ اور ترقی ہے۔

(جاری ہے)

انہں نے کہا کہ میلہ میں کئی ممالک کے سفیر، زرعی تحقیق کار، آم پیدا اور برآمد کرنے والے اور زرعی کمپنیوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کا شمار آم کے بڑے پیداواری مراکز میں ہوتا ہے جہاں پر بہترین معیار کا آم پیدا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آم کی برآمدات میں اضافہ کیلئے پراسیسنگ کی سہولیات میں اضافہ کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :