ملک بھر سے 34 ہزار321 رجسٹرڈ افغان مہاجرین3 اپریل2017ء سے اب تک واپس افغانستان پہنچ گئے

جمعہ 23 جون 2017 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ملک بھر سے 34 ہزار321 رجسٹرڈ افغان مہاجرین 3 اپریل2017ء سے اب تک واپس افغانستان پہنچ چکے ہیں۔ واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کے موقع پر 200 ڈالر فی کس دیا جارہا ہے۔ رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپسی سے قبل یو این ایچ سی آر کی ہیلپ لائن پر فون کرکے وطن واپسی کی تاریخ حاصل کرلیں۔

جمعہ کو یو این ایچ سی آر کے نمائندے آصف شہزاد نے ’’ اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے انخلاء کا عمل 3 اپریل2017ء سے جاری ہے۔ اب تک 34 ہزار321 رجسٹرڈ افغان مہاجرین اپنے وطن افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24ہزار295 رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پی کی3 ہزار111 بلوچستان ایک ہزار753 سندھ4 ہزار559 پنجاب 567 اسلام آباد جبکہ 36 آزاد کشمیر سے وطن واپس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو200 ڈالر فی افراد ادا کئے جارہے ہیں۔2002ء سے یو این ایچ سی آررجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کیلئے سہولیات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کسی بھی زحمت سے بچنے کیلئے یو این ایچ سی آر کی ہیلپ لائن پر فون کال کرکے وطن واپسی کی مقررہ تاریخ حاصل کرسکتے ہیں تاکہ انہیں یو این ایچ سی آر کے وطن واپسی کے مراکز پر کسی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :