وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیرصدارت حج مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 23 جون 2017 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) وزیراعظم کی طرف سے قائم حج مشاورتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی صدارت میں مدینہ منورہ میں ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی نے اجلاس کو اس سال حج کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک 88 ہزار عازمین حج کیلئے رہائش گاہیں حاصل کی گئی ہیں۔ ساجد یوسفانی نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو منیٰ ، مزدلفہ اورعرفات میں ان کے قیام کے دوران کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل حج نے کہا کہ اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت تین لاکھ38 ہزارحج درخواستیں موصول ہوئی جن میں حج کے سرکاری پروگرام پر لوگوں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :