برطانیہ کی6 سو بلند عمارتوں میں دھاتی خول استعمال ہونے کا انکشاف

جمعہ 23 جون 2017 10:00

برطانیہ کی6 سو بلند عمارتوں میں دھاتی خول استعمال ہونے کا انکشاف
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) برطانیہ کی 6 سو بلند و بالا عمارتوں میں وہی دھاتی خول استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو گرینفل ٹاور میں آگ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بنا۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی کونسلز کی جانب سے حکومت کوپیش کیے گئے اعداد وشمار میں برطانیہ کی 6 سوعمارتوں میں گرینفل ٹاور جیسے دھاتی خول استعمال کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان عمارتوں سے متعلق معلومات کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں تاہم اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی عمارتیں اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ گرینفل ٹاورکے فلورز پر پائپوں کو کور کرنے کے لیے لگے دھاتی خولوں کو آگ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بیان کیا جا رہا ہے۔گذشتہ ہفتے برطانیہ کے گرینفل ٹاور میں آگ لگنے سے 79 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :